او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کھولنے کی مذمت

Published: 24-01-2024

Cinque Terre

او آئی سی نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح کی مذمت کردی۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارتی شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر “رام مندر” کے افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔جاری بیان کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد پانچ صدیوں قدیم بابری مسجد کی نمائندگی کرنے والے اسلامی نشانات کو مٹانا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز پیر کو ایودھیا میں ہندو رسومات ادا کرکے رام مندر کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر ہندو پنڈتوں، ارکان اسمبلی، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات سمیت 7 ہزار مہمان موجود تھے۔واضح رہے کہ بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر کے حکم پر 1528ء میں یو پی کے شہر ایودھیا میں تعمیر کی گئی تھی جسے 1992 میں ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔

اشتہارات