Published: 24-01-2024
لندن: پاکستان کی نامور رائٹر اور ایکٹیوسٹ فاطمہ بھٹو نے بالی وڈ انڈسٹری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بزدل قرار دیا ہے۔ فاطمہ بھٹو نے بھارتی نیوز سائٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس وہ بالی وڈ اداکار اور فنکار موجود ہیں جنہوں نے بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن، رجنی کانت، چرن جیوی، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، کترینہ کیف، وکی کوشل سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی ہے۔فاطمہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ بالی وڈ ایک بزدل انڈسٹری ہے، بابری مسجد کے ملبے پر فنکاروں کا جمع ہونا، سیلفیاں لینا، جشن منانا اور بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کو ترویج دینا بہت افسوسناک ہے۔واضح رہے کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کے نامور اداکاروں کی شرکت پر انہیں سوشل میڈیا میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔