گجرات پولیس کھاریاں سرکل کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی بچوں کے اغواء میں ملوث تین ملزمان سمیت 6گرفتار

Published: 04-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کھاریاں سرکل کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی بچوں کے اغواء میں ملوث تین ملزمان سمیت 6گرفتار جس میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی محمد اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔کاشف شہزاد سکنہ سمبڑیال سے پسٹل 9MM۔2۔ اسد شاہ سکنہ سمبڑیال سے 5لیٹر شراب 3۔ خاور حنیف سکنہ سوہل کلاں سے 8لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ککرالی میں مقدمات درج کرلئے۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں اوراے ایس آئی عاصم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے دو بچوں کو اغواء کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بچے بازیاب کروا لیے۔ گرفتار ملزمان 1۔ محمد ارشد۔2۔ زاہد عمران۔3۔ ریحانہ کوثر سکنائے پنڈی کالو ضلع منڈی بہاؤالدین شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات