آئی پی ایل فرنچائز نے روہت کو کپتانی سے ہٹاکر ہاردک کو قیادت سونپ دی

Published: 07-02-2024

Cinque Terre

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز ممبئی انڈینز نے بھارتی کپتان روہت اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کا تنازع کھڑا کرکے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نیا بحران پیدا کردیا۔آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو کپتانی کے عہدے سے ہٹاکر آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو قیادت کے فرائض سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بھارتی کپتان کے فینز نے فرنچائز کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں مارک ممبئی انڈینز کے کوچ مارک باؤچر نے کہا تھا کہ روہت کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ فرنچائز کا تھا اور کچھ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انکا بوجھ کم کیا جاسکے تاکہ انکی پرفارمنس بہتر ہوسکے۔ہاردک پانڈیا نے گزشتہ دو سیزنز میں گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تھا۔دوسری جانب روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے سوشل میڈیا پر ایک تبصرہ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے فرنچائز کے فیصلے پر ڈھکے چُھے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اس میں بہت سی چیزیں غلط ہیں‘‘۔گزشتہ برس آئی پی ایل ڈرافٹنگ سے قبل ایکسپریس نیوز نے خبر دی تھی کہ ممبئی انڈینز کی ٹیم روہت شرما کو قیادت سے ہٹاسکتی ہے جبکہ انکی جگہ کپتانی کے فرائض ہاردک پانڈیا کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کپتانی میں تبدیلی کی خبروں پر فرنچائز نے خاموشی اپنائی تھی تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کوچ کی جانب سے باقاعدہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی گئی۔روہت شرما سے ممبئی انڈینز کی کپتانی چھینے جانے کے بعد آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

اشتہارات