گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جنرل الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہریسل

Published: 07-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس نے ضلع بھر میں جنرل الیکشن سیکورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہریسل کی۔جنرل الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے فول پروف حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے  جنرل الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے گجرات پولیس پوری طرح تیار ہے۔ڈی پی او سید اسد مظفر تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے دیگر محکموں کے ہمراہ جنرل الیکشن 2024سیکورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل کی۔ جس کا مقصد ضلع بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کی مکمل صورتحال کو چیک کرنا اور فول پروف بنا نا ہے۔ضلع بھر میں شہریوں کے حق رائے دہی کے لئے مجموعی طور پر 1479پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 120پولنگ اسٹیشنز انتہائی حسا س جبکہ 515پولنگ اسٹیشنز کو کیٹیگری بی اور 844کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موٹر سائیکل اسکواڈ، کوئیک ریسپانس فورس اور پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں گی۔ جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اور سرکلز میں موجود رہیں گی۔الیکشن کے دن سول پارچات میں ملبوس پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن اور امن و امان کو تباہ کرنے والے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
 

اشتہارات