سابق کرکٹر خالد لطیف سندھ اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہار گئے

Published: 10-02-2024

Cinque Terre

  کراچی: سابق انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف سندھ اسمبلی  کی نشست پر الیکشن ہار گئے۔عالمی انڈر19 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2004 کے فاتح کپتان 38 سالہ خالد لطیف نے پی ایس 89، ملیر سے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے انتخاب میں  حصہ لیا اور 5،843 ووٹوں  کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ایشین گیمز2010 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے  رکن خالد لطیف کو 2017 کے پی ایس ایل میں ٹیسٹ کرکٹر شرجیل  خان کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ کا  قصور وار پانے پر پی سی بی نے 5 سال تک  کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔گزشتہ برس خالد لطیف  کو توہین رسالت کے مرتکب ہالینڈ  کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کو قتل کی دہمکیاں دینے، ایسا کرنے پر اکسانے اور انعام دینے کےجرم میں  وہاں  کی مقامی عدالت نے  12سال قید کی سزا  بھی سنائی تھی۔

اشتہارات