پی ایس ایل 9 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی عدم دلچسپی

Published: 13-02-2024

Cinque Terre

  کراچی: پی ایس ایل 9 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی نے سوالات کھڑے کر دیے۔ 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 کے میچز کے لیے پی سی بی سے نجی کورئیر کمپنی نے ٹکٹ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے، پیر سے مقررہ مختلف برانچز پرٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے جانے تھے تاہم نجی کورئیر کمپنی کے مقررہ مراکز میں سے متعدد پرٹکٹ فروخت کرنے کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا جبکہ بیشتر مقامات پر سناٹا طاری رہا۔ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ٹکٹ تاخیر سے ملنے اور انتظامی معاملات کی وجہ سے ٹکٹ منگل سے فروخت کیے جائیں گے، دوسری جانب کرکٹ کے دلدادہ شہریوں نے بھی ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی، ماضی میں لیگ میں اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے موقع پر طویل قطاریں نظر آتی تھیں تاہم امسال ہو کا سا عالم ہے۔پی سی بی نے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 7 سو روپے رکھی ہے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے لیے 15 سو، پریمیئیم انکلوژرز کے لیے 25 سو اور وی آئی پی انکلوژرز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے، ایلمینیٹر میچز کے ٹکٹ 750 ، 15 سو، 3 ہزار اور 5 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔فائنل کے لیے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، ڈہائی ہزار، 4 ہزار اور 8 ہزار روپے ہے، واضح رہے کہ 6 ٹیموں کے درمیان ہونے والے پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو لاہور میں طے ہے، پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، 34 میچز کےا یونٹ کے پہلے مرحلہ میں لاہور میں 9، ملتان میں5، دوسرے مرحلہ میں راولپنڈی میں 9 اور کراچی میں 11 میچز کا انعقاد ہونا ہے، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی تمام میچز مصنوعی برقی قمقمہوں کی روشنی کھیلے جائیں گے۔پہلا فلڈ لائٹ میچ 28 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان ہوگا، اگلے روز29 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر، 3 مارچ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز، 9 مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز، 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز، 11 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی، 12 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹر اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔14 مارچ کو ٹیم 1 اور ٹیم 2 کے درمیان کوالیفائر مقابلہ ہوگا، 15 مارچ کو ٹیم 3 اور ٹیم 4 کے درمیان ایلمینیٹر1 طے ہے،اگلے روز الیمینیٹر 2 میں الیمینیٹر1 اورکوالیفائر رنر اپ ٹیم کا ٹکراو ہوگا، 18 مارچ کو فائنل اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

اشتہارات