پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز مسلسل تیسرے میچ میں شکست کھا گئی

Published: 22-02-2024

Cinque Terre

ملتان: پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز، دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کیخلاف 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔افتخار احمد نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بناکر میچ کو اختتام تک پہنچایا۔ڈیوڈ ولی نے 25، ریزا ہینڈریکس نے 9 اور یاسر خان 8 رنز بناسکے۔ ڈیوڈ ملان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔شاہین آفریدی اور زمان خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جار ج لنڈے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، رسی وین ڈیر ڈوسن 54 اور فخر زمان 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سکندر رضا 23، جہانداد خان 16 اور صاحبزادہ فرحان 2 رنز بناسکے۔ عبداللہ شفیق 6 اور کارلوس بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

اشتہارات