پی ایس ایل9؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابراعظم کا ایک اور اعزاز

Published: 22-02-2024

Cinque Terre

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں سب سے کم اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز محض 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ 285 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی 299 اننگز کیساتھ تیسرے، ڈیوڈ وارنر 303 اننگز کے ہمراہ چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے آیرون فنچ 327 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔واجح رہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اشتہارات