کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

Published: 22-02-2024

Cinque Terre

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے 18 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان رائلی روسو 34 اور محمد عام 11 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ شیرفین ردر فورڈ 29، خواجہ نافع 9، عقیل حسین 8، سعود شکیل 2 جبکہ سرفراز احمد اور محمد وسیم جونیئر 1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ کی جانب سے 2، 2 جبکہ رمان رئیس اور حنین شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس ہیلز 21، فہیم اشرف 20، کولن منرو 20، جورڈن کوکس 19، عماد وسیم 9، کپتان شاداب خان 2، اعظم خان 1 جبکہ رمان رئیس 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔حنین شاہ 2 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد اور محمد وسیم جونئر نے 3، 3، عقیل حسین نے 2 اور ابرار احمد اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ اور ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس ٹیم کا حصہ بن گئے۔

اشتہارات