گجرات:۔ پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن: بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد‘ متعدد گرفتار

Published: 25-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا ضلع بھر میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں اختر حسین کی سربراہی میں پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پٹاخے وغیرہ برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان 1۔ ولید ولد عبدالرشید سے 400پٹاخے برآمد ہوئے۔ 2۔ محمد منیب ولد محمد شبیر سے 1200پٹاخے۔800ماچس پٹاخے برآمد ہوئے۔ ملزم شبیر احمد سے 30ڈبی پٹاخے۔ 360ماچس پٹاخے برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات عمران فاروق اور ان کی ٹیم نے آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ سفیان فیض۔2۔ سجاول حسین سکنائے بگولا شامل میں جن سے سامان آتش بازی 16ڈبی پٹاخے برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ مجاہد فاروق کی سربراہی میں پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے محمد اقبال کو کوٹ بیلہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 12ڈبی پٹاخے اور 8ڈبی پھول جھڑی برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات