راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر کے خلاف کاروائی، 3 ملزمان گرفتار

Published: 02-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر کے خلاف کاروائی، 3 ملزمان گرفتار، ساڑھے 3 کلو سے زائد چرس اور 50 بوتل شراب برآمد، جاتلی پولیس نے ملزم نوبہار سے 1 کلو 400 گرام چرس اور 50 بوتل شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم نعمان سے 1 کلو 160 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شہزاد سے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد کی، گرفتار ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے
 

اشتہارات