سنی اتحاد کونسل کا عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

Published: 03-03-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا اور عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔قبل ازیں سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں وزرات عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کا مقابلہ کیا تھا لیکن ناکامی ہوئی تھی۔عمر ایوب کو وزیراعظم کے انتخاب میں قومی اسمبلی کے 92 اراکین نے ووٹ دیا تھا جبکہ شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوگئے۔وزیراعظم کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں تقریر میں عمر ایوب نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب غیرقانونی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ جو مخصوص نشستیں ہمیں ملنی چاہیے تھیں وہ ہمیں نہیں ملیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئینی نکتہ اٹھایا تھا کہ یہ ایوان مکمل نہیں ہے لیکن راجا پرویز اشرف نے اس نکتے کو بلڈوز کیا۔عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ہیں تاہم ان کی جماعت کے اراکین انتخابی نشان نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہوئے تھے اور بعد ازاں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اشتہارات