Published: 04-03-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)چونترہ پولیس کی موثر کاروائی،ایک ہی خاندان کے 05 افراد کو قتل کرنے والے 03 مرکزی ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان میں نعیم سلطان،وسیم سلطان اور شیر علی شامل ہیں،ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا،مقتولین میں عاطف، شجاع، ثاقب، انابیہ اور تابندہ شامل تھے، ملزمان نے فائرنگ کرکے فلک شیر کو بھی زخمی کر دیا تھا،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ رواں سال 8 جنوری کو تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس ایچ او گرفتار ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی صدر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر