ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم سمیت 2منشیات فروش گرفتار، 2کلو سے زائد چرس اور پسٹل 30بور برآمد

Published: 04-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سمیت 2منشیات فروش گرفتار، 2کلو سے زائد چرس اور پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی SIمحمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ماجد حسین ولدمحمد رمضان 2۔ناظم حسین ولد محمد اعظم سکنائے کھاریاں شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے2کلو سے زائد چرس کر لی گئی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عمر فاروق ولد شہزاد اقبال سکنہ گڑھی احمد آباد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات