ٹریفک پولیس اہلکار منور حسین شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کردی گئی‘اعلیٰ افسران کی شرکت

Published: 04-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)ٹریفک پولیس اہلکار منور حسین شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کردی گئی۔اعلیٰ افسران سمیت سول وسائٹی،تاجروں، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار منور حسین فرائض کی ادائیگی کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے۔ جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کردی گئی۔ جس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر، ڈیس ایس پیز، ایس ایچ اوز، تاجر راہنما جاوید بٹ سمیت دیگر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا
 

اشتہارات