’ہیرامنڈی‘ کیریئر کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے، سنجے لیلا بھنسالی کا دعویٰ

Published: 05-03-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے دعویٰ کیا ہے کہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ان کے کیریئر کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کیلئے بہت محنت کی گئی ہے اور اس کی ہر قسط شاہکار بن کر سامنے آئے گی۔سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں سات گانے شامل ہوں گے اور ان کیلئے شاندار سیٹ لگائے گئے جس پر پورا ایک برس صرف کیا گیا۔ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے۔’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔’ہیرا منڈی‘ کی کہانی کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا  کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

اشتہارات