’خدا اور محبت4‘ کے مرکزی کردار کیلئے عمران عباس کا بڑا انکشاف

Published: 05-03-2024

Cinque Terre

 لاہور: بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ کے چوتھے سیزن میں مرکزی کردار کے متعلق عمران عباس کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔عمران عباس ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے اور حال ہی میں ان کی نئی بھارتی پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی‘ بھی ریلیز ہوئی ہے۔اداکار سے ایک تازہ انٹرویو میں ’خدا اور محبت4‘ میں کام کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ پروڈیوسر کرتے ہیں کہ مرکزی کردار کس نے کرنا ہے۔انہوں نے انکشاف کیاکہ بلاک بسٹر ڈرامے کے نئے سیزن کیلئے ہارون کادوانی اور فیروز خان کا نام زیر غور ہے۔عمران عباس کا کہنا تھا کہ ہارون اور فیروز دونوں باصلاحیت اور محنتی اداکار ہیں اور مجھے ان کے ڈرامے میں کام کرنے سے خوشی ہوگی۔

اشتہارات