ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر یوتھ انٹرنشپ کے پانچویں بیج کا پولیس لائنزگجرات میں آغاز کر دیا گیا

Published: 05-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر یوتھ انٹرنشپ کے پانچویں بیج کا پولیس لائنزگجرات میں آغاز کر دیا گیا۔انٹرنشپ کا مقصدپولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، قانونی معاملات اور پولیسنگ کے دوران استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق تربیت دینا ہے  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایات پر گجرات پولیس کی جانب سے انٹرنشپ کے پانچویں بیج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گجرات یونیورسٹی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے      طلباء و طالبات کا استقبال ڈی پی او کمپلیکس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر، ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل، انسپکٹر اعجاز انچار ج یوتھ انٹرنشپ پروگرام،سب انسپکٹرعارض گل انچارج پی آر او برانچ نے کیا۔انٹرنشپ کی تقریب میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے طلبا ء و طالبات سے خطاب کیا۔انٹرنشپ کے سٹوڈنٹس کو آئندہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، قانونی معاملات اور پولیسنگ کے دوران استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق تربیت دینا ہے۔اس کے علاوہ طلباء و طالبات کے لئے پولیس لائنز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا۔ لنچ کے بعد طلباء و طالبات کو انچارج اینٹی رائٹ یو نٹ، ایلیٹ فورس، ARU نے دفاتر کا وزٹ کروایا اور ورکنگ کے متعلق طلباء کو بریف کیا۔  
 

اشتہارات