گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 4ملزمان گرفتار، 15لیٹر شراب اور پسٹل 30بور برآ

Published: 05-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  4ملزمان گرفتار، 15لیٹر شراب اور پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سب انسپکٹرمہدی خاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم نعمان ولد احسان سکنہ محلہ رنگپورہ گجرات سے 5لیٹر شراب اور ملزم زاہد امین ولد محمد امین سکنہ گجرات سے پسٹل 30برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد عثمان ولد ارشد سکنہ محلہ جوگی محلہ لالہ موسیٰ، 2۔ ذیشان ولد خالد حسین سکنہ لالہ موسیٰ۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات