ہریتھک روشن ’وار 2‘ کی شوٹنگ کا آغاز 7 مارچ سے کریں گے

Published: 06-03-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ کا آغاز سات مارچ سے کریں گے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق جونیئر این ٹی آر فی الحال اداکار کو جوائن نہیں کریں گے اور وہ اپریل میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔’وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر ایان مکھرجی 2023 سے ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن ہریتھک روشن کی ’فائٹر‘ میں مصروفیات سے ایسا نہ ہوسکا۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔’وار‘ سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔1995 میں بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔واضح رہے کہ یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ ’پٹھان‘ ڈائریکٹر اگلی فلم ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔

اشتہارات