2منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 8لیٹر شراب اور 1320گرام چرس برآمد

Published: 06-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 2منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 8لیٹر شراب اور 1320گرام چرس برآمد‘ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید خان سکنہ برنالہ کو رنگے ہاتھو ں گرفتا رکرکے 1320گرام چر س برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کا روائی کرتے ہوئے شراب سپلائر فلک شیر ساکن چکوڑی شیر غازی کو شراب 8لیٹر سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
 

اشتہارات