ایس ایچ اوسٹی ولی حسن پاشانے پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے ٹیلی سکوپ ڈروں کیمروں کی مدددرجنوں پتنگ بازپکڑلئے مقدمات درج

Published: 06-03-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر مریدکے سے)ایس ایچ اوسٹی ولی حسن پاشانے پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے ٹیلی سکوپ ڈروں کیمروں کی مدددرجنوں پتنگ بازپکڑلئے مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جان ومال کومحفوظ بنانے اورخونی کھیل پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے ٹیلی سکوپ اورڈرون کیمروں کی مددکیساتھ ساتھ دیگرمختلف طریقے استعمال کرنے شروع کردیئے ہیں گزشتہ روزانہوں نے ٹیلی سکوپ اورڈرون کیمروں کی مددسے درجنوں پتنگ بازپکڑکرانکے خلاف مقدمات درج کردیئے ہیں انہوں نے ایک مرتبہ پھر بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ پتنگ بازی ناصرف ایک خونی کھیل ہے بلکہ ایک سنگین جرم بھی ہے لہذااسکے خاتمے اوراپنے بچوں کوقانون کی گرفت سے بچانے کیلئے پولیس کیساتھ اپنے تعاون کویقینی بنائیں۔
 

اشتہارات