غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

Published: 07-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل ے)غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام‘ مسافر کو گرفتار کر لیا گیاایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی شفٹ انچارج عثمان افضل ملہی نے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے امجد حسین نامی شہری کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کی ملزم جاوید اقبال فلائٹ نمبر FZ-338 سے اٹلی جا رہا تھا  دوران امیگریشن شک پڑنے پر مسافر سے تفتیش کی گئی  ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم جاوید اقبال نے 12 لاکھ روپے کے عوض امجد حسین سے اسکا پاسپورٹ اور اٹلی ریذیڈنٹ کارڈ حاصل کیا  بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
 

اشتہارات