ایم کیو ایم پاکستان کا صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

Published: 08-03-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کو آصف زرداری کی حمایت کیلئے منالیا۔پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی صدر کے لئے آصف زرداری کوووٹ دینے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ پر مشتمل وفد نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں سے رات گئے ملاقات کی۔اتحادی جماعتوں کے وفد نے ایم کیو ایم سے صدارت کے لئے آصف زرداری کو ووٹ دینے کی درخواست کی جبکہ ان کے تحفظات سننے کے بعد مل کر چلنے کی یقین دہانی کروائی جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب کروائیں گے اور ملکر کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جس میں شہبازشریف نے بھی ان سے آصف زرداری کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔ آصف علی زرداری آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے 

اشتہارات