محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا

Published: 12-03-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: محمد اورنگزیب نے حلف اٹھانے کے بعد وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی لیں۔تفصیلات کے مطابق نجی بینک کے سابق سی ای او محمد اورنگزیب نے اپنی ملازمت سے مستعفی ہونے کے بعد آج ایوان صدر میں حلف اٹھایا اور اُس کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔محمد اورنگزیب ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزارت خزانہ پہنچے جہاں سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر خزانہ نے وزارت کے حکام کے ساتھ اجلاس کیا جس میں سینئر انتظامیہ اور افسران کا تعارف کروایا گیا۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے وزیر خزانہ کو وزارتی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔


 

اشتہارات