چوری کی وارداتیں کرنیوالا دو خواتین سمیت تین ملزمان کا گینگ گرفتار‘ لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

Published: 13-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہریوں کے گھر وں میں داخل ہوکر چوری کی وارداتیں کرنے والا دو خواتین سمیت تین ملزمان کا گینگ گرفتار کرلیا۔مال مسروقہ طلائی زیورات اور نقدی 2لاکھ 17ہزار روپے برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سب انسپکٹر مہدی خاں اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے دوخواتین سمیت تین افراد پر مشتمل چور گینگ گرفتار کرلیا۔ یہ تین رکنی گینگ لوگوں کی غیر موجودگی میں مخصوص چابی سے تالے کھول کر گھروں میں داخل ہوجاتا اور گھر میں موجود قیمتی اشیاء طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوجاتا۔جنہیں پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ پولیس نے دوران تفتیش گینگ سے لوٹا ہوا مال طلائی زیورات اور 2 لاکھ 17ہزار روپے نقدی برآمد کرلی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں 1۔ شیر دل ولد مظہر رشید 2 عروہ دختر مظہر حسین سکنائے محلہ فتو پورہ 3۔ مریم سعید دختر سعید احمد سکنہ محلہ بخشوپورہ شامل ہیں۔
 

اشتہارات