مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ ڈپٹی کمشنر

Published: 16-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی اور ریٹ لسٹ کے اجراء کا عمل بروقت مکمل کریں، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ اس موقع پر موجود تھے۔
 

اشتہارات