ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں پر 21 لاکھ 24 ہزار روپے جرمانہ عائد گیا‘ ڈی سی صفدر حسین

Published: 19-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات کی تمام تحصیلوں میں ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں پر 21 لاکھ 24 ہزار روپے جرمانہ عائد گیا جبکہ 4 سنگین خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو حوالہ پولیس کیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا باقاعدگی سے کا دورہ کر رہے ہیں، ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رواں ماہ مارچ  کے دوران 569گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 21لاکھ24ہزار  روپیجرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ4گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا گیا، ماہ مارچ  کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر13240بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔
 

اشتہارات