کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے طلاق کیوں لی؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Published: 19-03-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے سابق شوہر سنجے کپور کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے کپور نے ہنی مون کے دوران کرشمہ کو دوستوں کے ہاتھوں نیلام کرنے کی کوشش کی اور انکار پر اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔کرشمہ کپور نے 2003 میں معروف کاروباری شخصیت سنجے کپور سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے تھے۔2014 میں جوڑے میں طلاق ہوگئی اور اداکارہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد اپنے بچوں کی کسٹڈی بھی حاصل کرلی۔یاد رہے کہ کرشمہ کپور نے طلاق سے قبل اپنے شوہر اور ساس کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

اشتہارات