سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی

Published: 27-03-2024

Cinque Terre

ریاض: سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔رومی القحطانی نے انسٹاگرام پر عالمی مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کی ترجمانی کریں گی۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مس یونیورس کے مقابلے میں سعودی عرب کی طرف سے تاریخ میں یہ پہلی شرکت ہے۔مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرچکی ہیں۔

اشتہارات