مریدکے:چار ملزمان گرفتار‘ 2کلو چرس‘ ناجائز اسلحہ برآمد

Published: 27-03-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)ڈی ایس پی سرکل مریدکے ملک طاہر صدیق کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے ظہیر عالم شاہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ بدنامہِ زمانہ منشیات فروش عقیل عرف عدنانمریدکے گرفتار۔ملزم کے قبضہ سے 2کلوچرس برآمدجبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ صدر مریدکے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں زذوالفقار اور وقار شامل ہیں جن کے قبضہ سے 1 عدد رائفل1عدد پمپ ایکشن اور 3 عدد پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کردیئے۔علاوہ ازیں ایک اورکاروائی میں پتنگ فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 

اشتہارات