شوبز کیریئر میں لگاتار 16 فلمیں فلاپ ہوئیں لیکن محنت نہیں چھوڑی، اکشے کمار

Published: 29-03-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی سپر اسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ شوبز کیریئر میں ان کی 16 فلمیں لگاتار فلاپ ہوئیں لیکن انہوں نے محنت نہیں چھوڑی۔اپنی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ محنت کرتے ہیں لیکن باکس آفس پر کامیابی ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔اداکار نے انکشاف کیا کہ ایک دور میں ان کی 16 فلمیں لگاتار فلاپ ہوئی تھیں لیکن وہ اس وقت بھی جم کر کام کرتے رہے اور اب بھی کام کررہے ہیں۔اکشے کمار کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی فلمیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی ایک طرز کی فلموں میں محدود نہیں رہنا چاہتے، چاہے کامیابی ہو یا ناکامی ہو۔

اشتہارات