دہشت گردوں کا بم ڈسپوزل سکواڈ پر حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

Published: 01-04-2024

Cinque Terre

بلوچستان کے اہم شہر گوادر میں دہشت گردوں  نے بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ آج (اتوار) کی صبح 9 بجے پیش آیا جب بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار چوکیوں کی جانب گاڑی میں رواں دواں تھے کہ دہشت گردوں نے فائر کھول دیا جس کے سبب 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ شہید ہونیوالوں میں سپاہی ظہور اور الطاف شامل ہیں جبکہ سپاہی ساجد حسین، تجمل حسین، گل حیدر اور ابرار احمد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اشتہارات