رنبیر کپور نے کروڑوں روپے مالیت کی لگژری کار خرید لی

Published: 03-04-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور اپنی فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے لیے ایک نئی لگژری کار بھی لی ہے۔اداکار نے اپنے لیے 8 کروڑ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدی ہے، جس میں وہ ان دنوں گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔پاپارازی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں رنبیر کپور کو اپنی نئی گاڑی ڈرائیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔باندرہ میں اپنے گھر کے قریب رنبیر کپور سیاہ رنگ کی لگژری گاڑی میں اکیلے سفر کرتے دکھائی دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی نئی گاڑی بینٹلی کانٹی نینٹل ان کی لگژری کاروں میں  نیا اضافہ ہے۔اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکار کے پاس اور بھی بہت سی قیمتی کاریں موجود ہیں، جن میں لینڈ روور رینج روور، مرسڈیز اور 2 آڈی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔رنبیر کپور کو گزشتہ سال اپنی نئی رینج روور میں اہلیہ اور ساتھی اداکار عالیہ بھٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جب وہ نیشنل ایوارڈز کی تقریب کےلیے نئی دہلی جا رہے تھے، جہاں عالیہ نے گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

اشتہارات