گوہر خان اور زید دربار نے مشترکہ فلم کی تیاری شروع کر دی

Published: 05-04-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور انکے شوہر زید دربار جلد ہی فلم کی تیاری کے حوالے سے اشتراک عمل کرنے والے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گوہر خان اپنے بیٹے زیہان کی پیدائش کے بعد اپنے پہلے پروجیکٹ جس میں وہ خود اور انکے سوشل میڈیا انفلوئنسر شوہر زید دربار نمایاں طور پر شریک ہوں گے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زید دربار اب پروڈکشن کی جانب آ رہے ہیں اور اپنی اہلیہ کو اپنی آئندہ آنے والی او ٹی ٹی فلم میں کاسٹ کریں گے۔اس سلسلے میں زید نے دو دیگر پارٹنرز کے ساتھ تین فلموں کی ڈیل سائن کی ہیں۔ اس معاہدے کے تحت زید اس میں پروڈیوسر ہوں گے جبکہ دیگر دونوں جزوی طور پر سرمایہ کار ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام شرکا چاہتے ہیں کہ گوہر خان اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں۔ گو کہ یہ فلم ابھی پری پروڈکشن اسٹیج پر ہے لہذا اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں ہوا۔ لیکن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس کی لیڈ کاسٹنگ کے بارے میں جلد پتہ چل جائے گا۔

اشتہارات