مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، امریکی وزیر خارجہ

Published: 16-04-2024

Cinque Terre

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے لیکن اسرائیل کے دفاع کی حمایت اور خطے میں اپنے اہلکاروں کا تحفظ جاری رکھیں گے۔واشنگٹن میں عراقی نائب وزیراعظم محمد علی تمیم سے ملاقات میں بلنکن کا کہنا تھا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں سے کشیدگی میں اضافے سے بچاؤ کیلئے سفارتی رابطے کر رہے ہیں۔اس موقع پر عراقی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کےلیے فریقین سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اشتہارات