جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت سے چور بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کاٹ کر لے گئے

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت سے چور دن دیہاڑے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کاٹ کر لے گئے۔ترجمان پشاور یونیورسٹی کے مطابق چند روز قبل یہاں سے ایئر کنڈیشن (اے سی) بھی چوری ہوا تھا۔پشاور یونیورسٹی چوروں کے نرغے میں آگئی، چور دن کی روشنی شعبہ صحافت کی مین ٹرانسمیشن لائن کاٹ کر لے گئے ہیں۔ترجمان جامعہ پشاور کے مطابق چند روز قبل یہاں سے اے سی بھی چوری ہوا تھا، کیمپس میں گھروں کے اندر کھڑی گاڑیاں بھی محفوظ نہیں، کئی گاڑیوں کی بیٹریاں بھی غائب ہوگئیں۔ترجمان جامعہ پشاور کے مطابق کیمپس میں کیمروں کی تنصیب کے باوجود بھی چوریاں ہو رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن گوہر رحمان نے کہا کہ جامعہ پشاور کے کئی گیٹ ہیں، جو کھلے ہیں، پولیس کی کمی ہے، متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان گیٹوں کو بند کردیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، کھلے داخلی دروازوں کی تعداد کم کرکے پولیس کی نفری بڑھائیں گے۔

اشتہارات