ویسٹ انڈین کپتان کی سنیل نرائن کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی خواہش

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

ویسٹ انڈین ٹی 20 کپتان راومن پاوول نے سنیل نرائن کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی۔ویسٹ انڈیز ٹی 20 کپتان نے سنیل نرائن راومن پاوول کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک سال سے اس بارے میں سنیل نرائن سے بات کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سنیل نرائن فی الحال اس بارے میں کچھ گفتگو نہیں کررہے، تاہم میں نے نرائن کے قریبی دوستوں کے ذریعے بھی پیغام پہنچائے ہیں۔راومن پاوول کا کہنا تھا کہ میں نے پولارڈ، براوو، نکولس پورن سے کہا کہ وہ سنیل نرائن سے بات کریں، امید ہے ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل وہ نرائن کو منالیں گے۔واضح رہے کہ سنیل نرائن نے آخری انٹرنیشنل میچ 2019 میں کھیلا تھا، گزشتہ برس انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اشتہارات