سعد بیگ سافٹ ویئر انجینئر بننے کے خواہشمند، یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے سافٹ ویئر انجینئر بننے کےلیے مقامی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب میں اُنہیں یونیورسٹی کی جانب سے 100 فیصد اسکالر شپ دی گئی۔انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کراچی کی مقامی انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا، وہ بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔سعد بیگ کو 100 فیصد اسکالر شپ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعہ کے وائس چانسلر بھی موجود تھے۔شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اس سے پہلے بھی پلیئرز کو اسکالر شپ دی جاتی رہی ہے۔سعد بیگ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ جتنا وقت کرکٹ کو دیتے ہیں پڑھائی کو بھی دیں۔ وہ شروع سے ہی سافٹ ویئر انجینئر بننے کے خواہشمند تھے۔

اشتہارات