ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہارنے کا کوئی بہانا نہیں ہونا چاہیے، محمد عامر

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ہارنے کا کوئی بہانا نہیں ہونا چاہیے، ٹیم کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ 2019 کی نسبت آج خود کو زیادہ فٹ محسوس کر رہا ہوں، مزید فٹنس پر کام کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بولنگ پارٹنر شپ میں ہی ہوتی ہے، نسیم، شاہین بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں، نسیم اور شاہین کی بولنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ تمام سینئر کھلاڑی ایک اچھا ماحول بنانا چاہتے ہیں، ورلڈ کپ میں پرفارم کرنا میرا ہدف ہے۔فاسٹ بولر کے مطابق انہوں نے وہاب ریاض کو تجویز دی کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بڑا کرنا چاہیے، راولپنڈی کے کراؤڈ کو جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے، انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا۔

اشتہارات