اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔کرکٹر اعظم خان کو میڈیکل پینل کی جانب سے 10 روز آرام کی تجویز دی گئی ہے، اعظم خان کو آرام دینے کی تجویز ریڈیولاجی رپورٹس کے بعد دی گئی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو ٹریننگ سیشن کے دوران پنڈلی میں تکلیف محسوس ہوئی، اعظم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کریں گے۔

اشتہارات