ہانیہ عامر کا ذہنی تناؤ سے گزرنے کا اعتراف

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر کے ساتھ طویل کیپشن لکھا جس میں انہوں نے ذہنی تناؤ سے گزرنے کا اعتراف کیا۔شیئر کردہ طویل نوٹ میں ہانیہ نے لکھا کہ "ان دنوں میں اچھا محسوس نہیں کر رہی، کچھ عرصے سے طبیعت ٹھیک نہیں ہے، کچھ دن مصروفیت میں اچھے گزر جاتے ہیں اور پھر وہی اداسی کے سائے، اگرچہ میں ان حالات سے ذاتی طور پر نمٹ سکتی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے"۔ان کا کہنا تھا کہ "میرے حوالے سے فکر کی کوئی بات نہیں،میں صحت کی بہتری کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں،میں صرف آپ کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ گھبرائیں مت اور پریشان و غمگین مت ہوں اگر آج آپ کے برے دن ہیں تو یہ کل بہترین ہوجائیں گے"۔ہانیہ نے لکھا کہ "میں جانتی ہوں اور یہ سمجھ سکتی ہوں کہ کبھی کبھی انسان بالکل مایوس ہوجاتا ہے ، ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ زندگی میں صرف اندھیرا ہے مگر صرف آپ خود اپنے آپ کو اس مایوسی سے نکال سکتے ہیں، خود کو خوش رکھیں"۔

اشتہارات