جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے، اسماعیل ہنیہ

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل صرف یرغمالیوں کو رہا کروانا چاہتا ہے تاکہ غزہ میں جنگ جاری رکھ سکے۔ حماس چیف نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا۔سربراہ حماس کا کہنا تھا کہ خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کا شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ ایران کی خود مختاری پر براہ راست حملہ تھا۔ حماس چیف نے یہ بھی کہا کہ ترک صدر کی جانب سے حماس کو قومی تحریک آزادی ماننا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

اشتہارات