فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ کرنے والے ممالک سے اسرائیل ناراض

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ کرنے والے ممالک سے اسرائیل ناراض ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے کئی ممالک کے سفیروں کو طلب کرنے کا اعلان کردیا۔فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، مالٹا، سلووینیا اور ایکواڈور کے سفیروں کو طلب کیا جائے گا۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ سفیروں کو طلب کرکے فلسطین کو رکنیت دینے کی قرارداد کی حمایت پر احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا۔

اشتہارات