پوسٹل سروس کا کمال،صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا

Published: 24-04-2024

Cinque Terre

اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا پوسٹل سروس کی تاخیر کی بدولت وقت پر نہ پہنچ سکا۔اداکارہ نے اب اپنے عید کے جوڑے میں ملبوس ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اطلاع دی کہ پوسٹل سروس کی بدولت میری عید کے لباس میں تاخیر ہوئی۔اداکارہ پوسٹل سروس کی اس غلطی پر بھی غصہ تو نہ ہوئیں بس اتنا لکھا کہ جوڑا بہترین حالت میں ان تک پہنچ چکا ہے اور وہ اس جوڑے سے محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک بھارتی صارف کا کہنا ہے کہ یہ ادائیں کافی ہیں رستم کو ہرانے کیلئے۔

اشتہارات