چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کی تیاریاں، پاک، کیوی ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس

Published: 24-04-2024

Cinque Terre

 چوتھے ٹی ٹونٹی کے لئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی، 25 اپریل کو دونوں ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔کیوی کھلاڑی جیکب ڈفی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں جیت کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا۔محمد رضوان نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا، وکٹ کیپر بلےباز کی اسکین رپورٹس کا انتظار ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھی انجری کے بعد بولنگ کا آغاز کر دیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اشتہارات