بھارت: منی پور میں نسلی تنازعات سے متعلق امریکی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

Published: 24-04-2024

Cinque Terre

گزشتہ سال بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی بھارت میں انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ کے مطابق منی پور میں کوکی اور میتی قبائل کے درمیان پُرتشدد واقعات میں 200 سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس میں بتایا گیا کہ مئی اور نومبر 2023 کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد بےگھر ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کے باقی حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کیے گئے۔بھارتی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیا۔بھارت کی مذہبی اقلیتوں نے تشدد اور غلط معلومات پھیلانے سمیت امتیازی سلوک کے بارے میں رپورٹ کیا۔

اشتہارات