جبوتی: تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی، 16 افراد ہلاک، 28 لاپتہ

Published: 24-04-2024

Cinque Terre

افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق جبوتی میں کشتی اُلٹنے سے 16 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 28 لاپتہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے مزید بتایا کہ کشتی میں بچوں سمیت 77 تارکین وطن سوار تھے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق جبوتی میں کچھ روز پہلے بھی کشتی الٹنے سے 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اشتہارات