سستی روٹی اورنان کی فروخت سے انکار‘مزید13دوکانداروں کو جرمانے

Published: 24-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، تندوروں پر ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جارہی ہے،گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے 105مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 13افرادپر 26ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،جبکہ ایک فرد پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کروایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے  افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی  اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد لو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے کہا کہ اسپیشل برانچ اہلکاروں کی رپورٹ، انٹیلیجنس کی بنیاد پر بھی پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، تندور مالکان روٹی و نان ک نمایاں مقامات پر آویزاں کریں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
 

اشتہارات